ضلع صوابی میں ٹریفک حادثات اور قتل کی وارداتوں میں چار افراد جاں بحق

جمعرات 6 نومبر 2014 17:57

صوابی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) ) ضلع صوابی میں ٹریفک حادثات اور قتل کی وارداتوں میں چار افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریاض علی سکنہ کالو خان نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیس سالہ نوجوان بیٹے عماد علی کو مبینہ طور پر عزُیر اور عامر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل دوستانہ تعلقات بیان کی ہے دریں اثناء شہید بابا چیک پوسٹ کے مقام پر ڈمپر کی ٹکر سے چودہ سالہ موٹر سائیکل سوار نبیل سکنہ گلہ جب کہ بورڈز چوک میں رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے واپڈا تر بیلہ ڈیم کا اہلکار موٹر سائیکل سوار ضیاء محمد سکنہ مرغز موقع پر جاں بحق ہو گئے ٹوپی میں تیس سالہ شادی شدہ رکشہ ڈرائیور فرھاد نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :