کرد ملیشیا میں شامل خواتین سے زبر دستی شادیاں کریں گے ؛داعش
جمعرات 6 نومبر 2014 23:11
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء)عراق اور شام میں عسکریت کے حوالے سے شہرت پانے والی تنظیم داعش نے پیش المرکہ کو ایک تحریری پیغام میں دھمکی دی ہے کہ اس کے جنگجو کرد ملیشیا میں شامل خواتین سے زبر دستی شادیاں کرنے میں اس صورت حق بجانب ہوں گے کہ لڑائی کے دواران ان کا آمنا سامنا کرد ملیشیا کی خواتین سے ہو جائے۔برطانوی اخبار نے کرد ملیشیا کی ایک بٹالین کی نائب کمانڈر کرنل ناہیدہ احمد رشید کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ داعش کا یہ پیغام خواتین سے ان کی نفرت کا اظہار ہے۔
کرنل ناہید احمد رشید نے داعش کے اس بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا '' وہ جہاں بھی کوئی کرد خاتون جنگجو دیکھیں گے اسے پکڑ کر اس سے شادی کر لیں گے۔'' لیکن کرنل ناہید احمد رشید اس دھمکی سے پریشان نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے عزم میں کوئی کمزوری آئی ہے۔(جاری ہے)
کرنل ناہید نے اپنی ماتحتوں کو اس پیغام کے بعد ہدایت کی ہے کہ ہمیشہ ایک گولی اپنے پاس محفوظ رکھیں جو پکڑے جانے کی صورت میں کام آئے گی، نیز داعش کے قابو آنے سے حتی المقدور بچنا ہے۔
کوبانی میں پچھلے ہفتے ایک کرد خاتون نے اس وقت خود کشی کر لی جب وہ اکیلی داعش کے گھیرے میں آ گئی اور اس کے تمام ساتھی ہلاک ہو گئے تھے، اس نے خود کو داعش کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بجائے خود کشی کو ترجیح دی۔کرنل ناہید احمد رشید کا کہنا ہے کہ وہ داعش کے خلاف اس وقت تک لڑتی رہیں گی جب تک یہ لڑائی کسی نتیجے تک نہیں پہنچ جاتی کیونکہ میرے لیے یہ ایک المیے سے کم نہیں ہے کہ میں 21 ویں صدی میں بھی تشدد دیکھوں اور لوگوں کے سر قلم کیے جاتے دیکھوں، جیسا کہ داعش کر رہی ہے۔کرنل ناہید نے مزید کہا جب تک میرے جسم میں خون کا آخری قطرہ یا آخری سانس باقی ہے میں داعش کے خلاف لڑتی رہوں گی۔کرد جنگجووں کی خواتین کی بٹالین کی نائب سربراہ نے داعش کو منافقت کا الزام دیا اور کہا ایک جانب وہ خواتین کے ہاتھوں مرنے سے خوفزدہ ہیں اور دوسری جانب ان سے زبردستی شادی رچانا چاہتے ہیں، یہ منافق ہیں جو خواتین کو دبانا چاہتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.