اپنی بیٹی اور داماد کے قتل کے حوالے سے انصاف کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کرونگا،والد شمع بی بی
جمعہ 7 نومبر 2014 14:36
قصور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) ساٹھ سالہ مختار مسیح نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی شمع بی بی اور داماد شہباز مسیح کے قتل کے حوالے سے انصاف کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔اس امر کا اظہار انہوں نے جرمن خبررساں ادارے ڈی ڈبلیو کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔پاکستانی پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں مقدس اوراق کی بے حرمتی کے الزام میں زندہ جلائی جانے والی مسیحی خاتون شمع بی بی کے والد مختار مسیح نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کا سو موٹو نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات سپریم کورٹ کے ججوں سے کروائے۔
ایک سوال کے جواب میں مختار مسیح کا کہنا تھا کہ کون سا قانون انسانوں کو زندہ جلا دینے کی اجازت دیتا ہے، ”قانون تو حکومت کے پاس ہے، اگر ان لوگوں کو شبہ تھا کہ میری بیٹی سے کوئی جرم سرزد ہوا ہے، تو وہ اسے پولیس کے حوالے کر دیتے، اس کے خلاف پرچہ درج کرا دیتے، کوئی انکوائری ہوتی اور جرم ثابت ہوتا تو حکومت سزا دیتی اور اگر جرم نہ ثابت ہوتا تہ وہ بری ہو جاتی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.