نیچے سے لیکر چیئرمین کے عہدے تک انٹر اپارٹی الیکشن ہی پیپلز پارٹی کو پاؤں پر دوبارہ کھڑا کرنیکا واحد نسخہ ہے‘ سردار حر بخاری

جمعہ 7 نومبر 2014 15:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ نیچے سے لے کر چیئرمین کے عہدے تک انٹر اپارٹی الیکشن ہی پیپلز پارٹی کو پاؤں پر دوبارہ کھڑا کرنے کا واحد نسخہ ہے ،پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے اس لئے نام نہاد قیادت اس حوالے سے فیصلے لینے میں احتیاط سے کام لے ۔

گزشتہ روز پارٹی دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار حر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ،محلات میں بیٹھنے اور بلٹ پروف گاڑیوں میں پھرنے والے نہیں بلکہ قیادت کے نظریات کو زندہ رکھنے کیلئے قربانیاں دینے والے کارکن پارٹی کی اصل پہچان ہیں ۔ بھٹو شہید اور بی بی شہید کی پیپلزپارٹی کے وارث اسکے کارکن ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے اس لئے کسی کو بھی اس حوالے سے بالا بالا فیصلے کرنے کا کوئی اختیار نہیں کیونکہ آج حق جتانے والے اسے لاہور ہائیکورٹ میں این جی او قرار دے چکے ہیں۔سردار حر بخاری نے مزید کہا کہ پارٹی کو دوبارہ پاؤں پرکھڑا کرنا ہے تو نیچے سے لے کر چیئرمین کے عہدے تک انٹر اپارٹی انتخابات ناگزیر ہیں ۔ پیرا شوٹ کے ذریعے پارٹی پر قابض ہونیوالے بھی انتخاب میں حصہ لیں اور نظریاتی کارکن بھی میدان میں آئیں گے اور پھر حقیقت واضح ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :