عوام کی خدمت مقصد ،سہولیات کی فراہمی مشن ہے،وعدوں کو عملی جامہ پہنارہے ہیں،کسی کیساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ،غلام دستگیر بادینی

جمعہ 7 نومبر 2014 17:09

نوشکی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء)وفاقی مشیر رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہمارا مقصد اور انھیں سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے،عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنارہے ہیں،کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی بلکہ تمام ضلع ہمارے لئے گھر کے مانند ہے اور تمام ضلع میں یکساں بنیادوں پر مسائل حل کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا،پی پی ایچ آئی کے وفد نے ڈاکٹر ہدایت اللہ جمالدینی کے قیادت میں ان سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا،ایم پی اے میر غلام دستگیربادینی نے وفد کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ملازم اپنے آپکو ضلع کے عوام کا خدمتگار سمجھ کر لوگوں کے کام کریں،جبکہ پی پی ایچ آئی کے ملازمین ضلع کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں تاکہ علاقہ کے دور افتادہ دیہاتوں میں غریب و نادار عوام کی صحت کی سہولیات میسر ہو،ایم پی اے سے لیڈیز ہیلتھ ورکرز کے وفد نے ڈی ایچ او کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے تنخواہوں کے بندش سے آگاہ کیا،ایم پی اے نے ڈی ایچ او ڈاکٹر نذیر بادینی کو لیڈیز ہیلتھ ورکرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر فورا حل کرنے کی ہدایت اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کی زوردیا،ایم پی اے میر غلام دستگیر بادینی نے کہا کہ ہم نہ کبھی انتقامی سیاست کی ہے اور نہ اس پر یقین رکھتے ہیں،ضلع کے تمام عوام ہمارے لئے یکساں ہیں اور ہم بلا امتیاز عوام کی خدمت کرتے رہیں گے،ہمیں کوئی قوت عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتا،مخالفین ہمارے کارکردگی سے پریشان ہوکر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم نے کامیابی صر ف اورصرف اپنے کارکردگی اور عوام کی خدمت کے زریعے حاصل کی ہے اور عوام اپنے محسنوں کو بخوبی جانتے ہیں،عوام کے خدمت کے لئے ہم دن رات وقف ہیں اور عوام کو انکی حقوق اور ریلیف وسہولیات کی فراہمی کے لئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں،عوام سابقہ ادوار او ر موجودہ ادوار میں فرق بخوبی محسوس کرسکتے ہیں،ہم کارکردگی اور خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور آئندہ بھی اپنے کارکردگی اور عوام کی خدمت کے بنیاد پر عوام میں جائیں گے،ضلع میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھادئیے ہیں تاکہ ضلع میں عوام کو ریلیف مل سکیں ،اسکیمات عوام کی نشاندہی اور ضروریات کے بنیادوں پر تقسیم کی ہے،اس سلسلے میں کوئی دورائے نہیں ہونا چائیے۔