Live Updates

پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم

انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئیں،ہدایت

ہفتہ 27 اپریل 2024 13:51

پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت صوبے بھر میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم دے دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے 29اپریل تک صوبے میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی پر پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے نکاسی آب کے لئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کق متعلقہ آفیسرز کو تمام شفٹ فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئیں، لاہور اور دیگر شہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے بھی تمام ضروری اقدامات کئے جائیں، شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز شریف نے ریسکیو سروسز کے اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں سے عوام کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے، نشیبی علاقوں کے عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردار کیا جائے،میڈیا، سوشل میڈیا اور موبائل الرٹس سروس سے مدد لی جائے، دیہی علاقوں میں مال مویشیوں کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات