نیشنل پارٹی صوبے کی پسماندہ ،محکوم اقوام کی جنگ لڑ رہی ہے،اقتدارکانٹوں کی سیج ہے ، یاسمین لہڑی

جمعہ 7 نومبر 2014 17:11

بولان (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء)نیشنل پارٹی بلوچستان کی پسماندہ اور محکوم اقوام کی جنگ لڑ رہی ہے۔اقتدارپھولوں نہیں کانٹوں کی سیج ہے ،عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔نیشنل پارٹی عوام کے درمیان انکی حقوق کیلئے میدان عمل میں ڈاکٹر عبدالمالک بلو چ کی سربراہی میں مخلوط صوبائی حکومت اہم مسائل کو حل کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی،نیشنل پارٹی کی مرکزی سیکرٹری برائے خواتین یاسمین لہڑی،این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ِ ،بورڈ آف ڈائیریکٹرز کیسکو کے چئیرمین میر عبدالخالق بلوچ اور مرکزی ریسرچ سیکرٹری منصور بلوچ نے اپنے اعزاز میں نیشنل پارٹی ضلع کچھی بولان کے مرکزی کونسلر عبدالفتاح بنگلزئی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرنیشنل پارٹی کے مرکزی کسان سیکرٹری میر عبدالستار بنگلزئی،میر مختیار بلوچ،چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ،میر حضور بخش بنگلزئی،این پی سبی کے ضلعی صدر یار محمد بنگلزئی،نومنتخب مرکزی کونسلر میر محمد اسلم گشکوری،سردار سہراب خان بنگلزئی،حبیب مستوئی،میر عنایت بنگلزئی،میر خواستی خان بنگلزئی،بولان یونین آف جرنلسٹ کے فنانس سیکرٹری محمد عارف بنگلزئی اور دیگر شریک تھے۔

ممبر صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی،میر عبدالخالق بلوچ ،میر منصور بلوچ نے کہا کے نیشنل پارٹی سے بلوچستان کے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں اور اقتدار کو عوام کے مسائل کے خاتمے کیلئے قبول کیا ہے۔اس وقت پوری دنیا کی نظریں بلوچ خطہ پر لگی ہوئی ہیں اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کا دفاع ہر حال میں کریں گے۔مشرق وسطی اور ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی ایک سازش کے تحت مذہبی شدت پسندی اور انتہا پسندی کو فروغ دیا جارہاہے اور یہاں کے قبائل کو دست وگریباں کیاجا رہا ہے تاکہ بلوچستان کے امن کو تہہ بالا کیا جسکے آج نیشنل پارٹی کے ہر کارکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ان عزائم کوناکام بنائیں اور قوم اور وطن دوستی کا ثبوت دیں۔

انہوں نے کہا کے نیشنل پارٹی کارکنوں کی جماعت ہے اور کارکن ہی پارٹی کا سرمایہ ہیں۔بلوچستان میں مخلوط حکومت اپنے فرائض بجا طور پرادا کر رہا ہے امن امان کی بحالی میں جو پیش رفت ہوئی ہے اج عوام اسکی بدولت سکھ چین اور عزت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کے بلوچستان سے بیروزگاری کے خاتمے کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کیئے جارہے ہیں تاکہ غربت کا خاتمہ ہو اور عوام خوشحال زندگی گزاریں۔