کلچرل جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر شجر الدین ٹریفک حادثے میں زخمی

جمعہ 7 نومبر 2014 17:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) مقامی اخبار کے سینئر صحافی اور کلچرل جرنلسٹ فاؤنڈیشن آف پاکستان کے سینئر نائب صدر شجر الدین ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی شجر الدین موٹر سائیکل پر گلبرگ سے واپس اپنے آفس ایجرٹن روڈ جار ہے تھے کہ نہر کے اشارے پر سڑک پر آئل گرنے سے ان کی موٹر سائیکل پھسل گئی جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔ اس کے بعد انہیں ریسکیو 1122نے گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا ۔ ان کے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے پر کلچرل جرنلسٹ فاؤنڈیشن آف پاکستان کے صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدیدار اور معروف ڈریس ڈیزائنر بی جی بھی ہسپتال پہنچ گئیں جہاں انہوں نے شجر الدین کی خیریت دریافت کی ۔

متعلقہ عنوان :