عالمی اجتماع میں (کل )جتماعی نکاح پڑھائے جائیں گے

جمعہ 7 نومبر 2014 22:45

عالمی اجتماع میں (کل )جتماعی نکاح پڑھائے جائیں گے

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) عالمی تبلیغی اجتماع گاہ میں نماز جمعہ میں شرکاء کی تعداد چارلاکھ سے تجاوزکرگئی۔ #اجتماع میں شرکت کے باعث مقامی مساجد میں رش کم رہا ۔ #ڈسٹ ماسک کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ۔#نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے نواحی علاقوں سے کثیر تعداد پنڈال پہنچی ۔#ریلوئے پولیس و دیگر ملازمین کی استقبالیہ کیمپ میں کھانوں سے تواضع کی گئی۔

# رکشہ مالکان نے منہ مانگے کرائے وصول کئے ۔

(جاری ہے)

#لوٹا اور تسبیح کے اسٹالوں پر رش رہا ۔#موبائل فون کمپنیوں نے پنڈال روڈ پر اپنے اسٹال قائم کرلئے ۔#ناقص گنے کی رو فروخت ہوتی رہی ۔#ناقص گوشت کی فروخت سے زائرین بیمار پڑنے لگے۔#سردی کی شدت میں اضافہ سے خشک کھانسی کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔#مقامی رہائشیوں کے ہاں مہمانوں کا پڑاؤ۔#مین بازار میں تبلیغی کارکنان خریداری میں مصروف رہے ۔#کل (ہفتہ)بعدا زنمازفجر اجتماعی نکاح پڑھائے جائیں گے ،سینکڑوں افراد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ #قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے