سائبر کرائم کے خلاف یورپین سیکورٹی ایجنسی اورایف بی آئی کا مشترکہ آپریشن

جمعہ 7 نومبر 2014 23:31

سائبر کرائم کے خلاف یورپین سیکورٹی ایجنسی اورایف بی آئی کا مشترکہ آپریشن

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) سائبر کرائم کے خلاف کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے یورپین سیکورٹی ایجنسی یورو پول اور ایف بی آئی نے امریکا اور یورپ میں سیکڑوں ڈارک ویب سائٹس کو بند کرکے 17 افراد کو گرفتار کر لیا ۔یوروپول اور ایف بی آئی نے امریکا سمیت 16 یورپی ممالک میں مشترکہ آپریشن کیا۔ اس دوران مشہور ڈارک ویب سائٹ ’سلک 2.0 سمیت 400 ویب سائٹس کو بند کردیا گیا جب کہ 17 ویب ا?پریٹریرز کو بھی گرفتار کر لیا گیا جس میں 6 برطانوی باشندے بھی شامل ہیں، ڈارک ویب سائٹس وہ سائٹس ہیں جن تک روایتی انداز میں رسائی حاصل نہیں کی جاسکتی بلکہ اس کے لیے مخصوص طریقہ کار اختیار کرنا پڑتا ہے اور یہ ویب سائٹس غیرقانونی کاموں اور کاروبار کے لیے استعمال کی جاتی ہیں جب کہ یہ ویب سائٹس ہزاروں غیر قانونی مارکیٹس کے گھربھی تصور کئے جاتے ہیں یہاں غیر قانونی ادویات، بچوں کی نازیبا تصاویر کے کاروبار کے علاوہ شدت پسندوں کے عزائم کی بھی تکمیل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی سطح پر یہ غیر قانونی ڈارک سائٹس کے خلاف بڑا مشترکہ آپریشن تھا جس کا مقصد ڈارک ویب سائٹس کو روکنا ہے، گزشتہ سال آپریشن میں بڑی امریکی ڈارک ویب سائٹ ڈرگ بازار کو بند کرکے اس کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم اس اقدام کو ناکافی قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ہی عالمی سطح پر ا?پریشن کا منصوبہ بنایا گیا، بند کی گئی بڑی امریکن ویب سائٹ”سلک روڈ 2.0 “ گزشتہ سال لاوٴنچ کی گئی تھی جب کہ یہ سائٹ غیر قانونی ادویات کی خریدوفروخت کے لیے بدنام تھی، کریک ڈاوٴن کے دوران ویب سائٹ کے مالک کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یوروپول کے سربراہ ٹرولز اورٹنگ نے بتایا کہ اس مشترکہ آپریشن کی بدولت جرائم کی مدد کرنیوالے اہم کرمنل انفراسٹرکچر کوتوڑنے میں مدد ملی ہے، ان سائٹس کو نہ صرف بند کیا گیا ہے بلکہ ان جگہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جہاں مجرم خود کو بہت محفوظ سمجھتے تھے۔