آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر دیگا، مذاکرات کامیاب رہے، وزارت خزانہ
ہفتہ 8 نومبر 2014 17:25
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر 2014ء) آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی ، پیداوار میں اضافے اور معاشی استحکام کو مضبوط بنانے کیلئے اب تک کی مجموعی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے ، دسمبر میں عالمی ادارے کی منظوری کے بعد ایک ارب دس کروڑ ڈالر ملیں گے ، وزارت خزانہ نے مذاکرات کو کامیاب قرار دیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے دبئی میں مذاکرات کے بعد عالمی ادارے نے اقتصادی جائزہ مکمل کر کے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نجکاری اور سکوک کے اجراء میں تاخیر سے صورتحال متاثر ہوئی ۔ سیاسی غیریقینی کی صورتحال نے بھی معیشت کو متاثر کیا ۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 5.4 ارب سے بڑھ کر جون میں 9.1 ارب ڈالر ہو گئے۔
(جاری ہے)
پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح چار اعشاریہ تین فیصد رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار کم ہو رہی ہے ۔ عالمی ادارے نے سٹرکچرل اصلاحات کے ایجنڈے کو مزید وسعت دینے ، نجی شعبے کے لیے قرضوں میں اضافے کی تجویز دی ہے ۔
اعلامیے میں کہا ہے کہ حکومت نے مالیاتی خسارہ مزید کم کر کے چار اعشاریہ آٹھ فیصد تک لانے کا یقین دلایا ہے۔ حکومت پورے نہ ہونے والے اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ دسمبر میں آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر ملیں گے ۔ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کو کامیاب قرار دیا ہے ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومتی اصلاحات سے معیشت میں واضح بہتری آئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی بزنس وفدکا متوقع دورہ پاکستان کے لئے وزیر اعظم شہبازشریف نے 16رکنی اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دیدی
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں‘ مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
-
’جنریٹیو اے آئی‘، جاپانی وزیر اعظم نے قواعد کے لیے فریم ورک متعارف کرا دیا
-
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا صحافیوں کے لیے سائبر قوانین سے آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد
-
پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم نہ خریدی تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے
-
پی آئی اے دبئی سے سکردو کے لئے 3 مئی سے براہ راست پروازیں شروع کر رہا ہے، قونصل جنرل حسین محمد
-
کیا ہم نے سائفر گائیڈلائنز کا کتابچہ واپس کر دیا ہی یہ نہ ہو نا کہ پھر ہمارے خلاف بھی ایف آئی آر ہو جائے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس
-
متحدہ عرب امارات کا العین کے حکمران نمائندے شیخ تہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر سات روزہ سرکاری سوگ کا اعلان
-
الیکشن کمیشن عوام کی امانت میں خیانت کرنے پر مستعفی ہوجائے
-
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی جانب سے نیب کی طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.