کاشتکاروں سے گنا خرید کرنے کیلئے انکے قریبی مقامات پر شوگر ملز کے پرچیز سینٹرزقائم کرنے کے انتظامات مکمل کرکے بلاتاخیر رپورٹ پیش کی جائے،ڈی سی او بھکر
ہفتہ 8 نومبر 2014 18:23
بھکر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) ڈی سی او محمدزمان وٹونے مقامی شوگر ملز انتظامیہ کو احکامات جاری کیے ہیں کہ کرشنگ سیزن کے جلد ازجلدآغاز اور کرشنگ سیزن کے دوران کاشتکاروں سے گنا خرید کرنے کیلئے انکے قریبی مقامات پر شوگر ملز کے پرچیز سینٹرزقائم کرنے کے انتظامات مکمل کرکے بلاتاخیر رپورٹ پیش کی جائے ۔انہوں نے یہ احکامات ڈسٹرکٹ شوگر کین پر چیز مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے جس میں گنے کے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور ان کو سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں حکومت پنجاب کی جاری کردہ پالیسی گائیڈ لائن پر کامل عملدرآمد کی حکمت عملی وضع کی گئی ۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز،کاشتکاروں کے نمایندہ عنایت اللہ خان شہانی ،محکمہ پولیس ،لیبرو دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران اور شوگر ملز انتظامیہ کے نمائندگان نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
ڈی سی او نے شوگر ملزانتظامیہ کو تاکید کی ہے کہ کاشتکاروں سے گنے کی خرید حکومت پنجاب کے مقرر کردہ نرخ 180 روپے فی چالیس(40)کلوگرام کی شرح سے یقینی بنائی جائے اور گنا خرید کرنے کے بعد ادائیگیوں کا عمل حکومتی پالیسی کے مطابق تیز رفتار ی سے مکمل کیا جائے ۔
انہوں نے کرشنگ سیزن کا آغاز جلد ازجلد کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈی او لیبر کو ہدایت کی کہ کرشنگ سیزن کے آغاز سے تکمیل تک شوگر ملز انتظامیہ کی طرف سے گنا خریداری کے عمل میں اوزان کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے تاکہ گنے کے کاشتکاروں کو معاشی نقصان سے بچایا جاسکے ۔اجلاس کے دوران کاشتکاروں کے نمایندہ عنایت اللہ خان شہانی نے کرشنگ سیزن کے دوران کاشتکاروں کو پیش آنے والے مسائل سے ڈی سی او کو آگاہ کیا جس پر ڈی سی اونے کہا کہ کرشنگ سیزن کے دوران ضلعی انتظامیہ مکمل مانیٹرنگ کرے گی تاکہ گنے کے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے تمام تر امور پر حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.