نازیہ حسن کو پی ایچ ڈی کی ڈگری مل گئی

ہفتہ 8 نومبر 2014 22:11

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) بین الاقوامی شہرت کی حامل پاکستانی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کوبرطانیہ کی رچمنڈ یونیورسٹی نے ان کی خدمات کے صلے میں پی ایچ ڈی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔نازیہ حسن رچمنڈ یونیورسٹی کی طالبہ رہی ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت میوزک اور خدمتِ خلق میں صرف کیا، سن 2000 میں ان کی المناک موت کے بعد ان کے خاندان نے نازیہ حسن فاونڈیشن قائم کی جس کے ذریعے ان کی زندگی میں شروع کئے جانے والے فلاحی کاموں کو جاری رکھا گیا۔

(جاری ہے)

نازیہ کو یہ ڈگری انتہائی کم عمر میں ایشیئن پاپ میوزک پران کے اثرات اور ان کی وفات کے بعد بھی جاری ان کی فلاحی خدمات کے اعتراف کے طور پردی گئی ہے۔ان کی ڈگری ان کے بیٹے عارض حسن نے وصول کی اوراس موقع ہران کا کہنا تھا کہ اگراس وقت ان کی والدہ زندہ ہوتیں تو بے پناہ فخرمحسوس کرتیں کیونکہ جو وقت انہوں نے رچمنڈ یونیورسٹی میں گزارا اسی نے ان کے اندر سماجی خدمت کے جذبے کو پروان چڑھایا۔نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں تھیں اوران کا شماربرصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں کیا جاتا ہے