Live Updates

رحیم یار خان کے جلسے میں سیاسی بحران کے حل کا فارمولا پیش کروں گا: عمران خان

اتوار 9 نومبر 2014 14:45

رحیم یار خان کے جلسے میں سیاسی بحران کے حل کا فارمولا پیش کروں گا: عمران ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں دھرنے میں بیٹھے رہنے کا کوئی شوق نہیں تاہم انصاف نہ ملا تو دھرنا 3 سال بھی جاری رہ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے رحیم یار خان کے جلسہ میں سیاسی بحران کے حل کا فارمولا پیش کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ حکومت 30 نومبر سے پہلے ہمارا دھاندلی کا مسئلہ حل کرے ورنہ 30 نومبر کے بعد جو کریں گے اس سے حکومت کو نقصان ہو گا ۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں دھرنے میں بیٹھے رہنے کا کوئی شوق نہیں، ہم بھی دھرنوں کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں لیکن دھاندلی کے معاملے پر انصاف نا ملا تو دھرنا 3 سال تک بھی جاری رہ سکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :