ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کمی کردی
پیر 10 نومبر 2014 17:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) اوگرا کے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ اور ناجائز منافع خوری کیخلاف بھر پور ایکشن کے بعد ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو ، 100روپے گھریلو سلنڈر اور 350روپے کمرشل سلنڈرکی قیمت میں کمی کر دی۔ اوگرا نے اثرنو چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی جنہوں نے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے ایل پی جی پلانٹوں پر چھاپے مار کر بلیک مارکیٹنگ کرنیوالی کمپنیوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔
21ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو جرمانے بھی کیے گئے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ابھی تک اوگرا کے ایل پی جی پلانٹوں پر مسلسل چھاپوں کے بعد قیمت میں روزبروزکمی ہو رہی ہے۔ آئندہ 15نومبر سے ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی واقع ہوگی۔(جاری ہے)
اوگرا کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف بروقت کاروائی کے نتیجہ سے غریب عوام کو سستی گیس میسر ہو رہی ہے۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی 110روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1270روپے ، لاہور گوجرانوالہ ، گجرات ، فیصل آباد، سیالکوٹ، حید۔رآباد، سکھر 125روپے فی کلو، 1450روپے گھریلو سلنڈر، میرپور ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، پشاور، کوہاٹ، بنو 130روپے فی کلو، 1510 روپے گھریلو سلنڈر،راولپنڈی، اسلام آباد 145روپے فی کلو، 1690روپے گھریلو سلنڈر، مری نتھیا گلی، مظفرآباد، باغ، آزادکشمیر ، فاٹا 155روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1810روپے ہو گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.