پیپلزپارٹی فر ینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا نہ کرتی تو حکومت کو من مانیاں کرنیکی جرات نہ ہوتی ‘ سردار حر بخاری
پیر 10 نومبر 2014 17:09
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے منشور اور وعدوں کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے ،اگر پیپلزپارٹی فر ینڈلی کی بجائے حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتی تو حکومت کو من مانیاں کرنے کی جرات نہ ہوتی ،نظریاتی کارکن پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں انہیں فعال کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیم سازی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ساجدہ میر ،چوہدری اسلم ‘ زرینہ رضوی ‘چوہدری اسلم‘نعمان جاوید چوہدری‘ ڈاکٹر عارف ‘سلیم خان ‘ وسیم عباس اور دیگر بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
اجلاس میں قرارداد کے ذریعے سانحہ واہگہ بارڈر اور کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔
سردار حربخاری نے کہا کہ پیرا شوٹ کے ذریعے آکر پارٹی پر مسلط ہونے والوں کی وجہ سے پیپلز پارٹی کا نظریاتی کارکن آج خاموش ہو کر گھر بیٹھ گیا ہے ،حیرانی ہے کہ خود کو قیادت کہنے والے نوشتہ دیوار پڑھنے کی بجائے محلات سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ۔ آج بد قسمتی سے وہ لوگ بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں جنکی پالیسیوں کی وجہ سے پورے ملک کی جماعت آدھے صوبے تک محدود ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناہید خان کی واضح ہدایات ہے کہ پیپلز پارٹی کے ناراض کارکنوں سے رابطے بڑھائے جائیں اور انہیں کردار ادا کرنے کیلئے میدان میں لایا جائے ۔ اجلاس میں رہنماؤں کو ناراض کارکنوں سے رابطوں کیلئے ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
-
موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا،اعظم نذیر تارڑ
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.