امام حسین کی شہادت دین اسلام کی بقاء اور باطل کے خاتمے کا درس دیتی ہے، ثروت اعجاز قادری

پیر 10 نومبر 2014 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک کے محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امام حسین کی شہادت دین اسلام کی بقاء اور باطل کے خاتمے کا درس دیتی ہے، شہداء کربلا کی قربانیاں حق کے خاطر باطل کے سامنے ڈٹ جانے کاپیغام ہے، عدل و انصااف اور عوام کے حقوق کے حصول کے بغیر خوشحال پاکستان کا تصور ممکن نہیں ،ڈاکٹر علامہ اقبال کے خواب کی مکمل تعبیر تب ہوگی جب خوشحال کرپشن سے پاک پاکستان دنیا کے نقشے پر ہوگا،ڈیڑھ سو ارب ڈالر کے عیوض پاکستان کو نجدی اسٹیٹ نہیں بنایا جاسکتا،غلامان مصطفی ﷺپاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے میدان میں آجائیں،شہدائے اہلسنت کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دینگے ،اہلسنت کا استحصال کرنے والے سن لیں جب حق نہیں ملتا تو چھین کر لیا جاتا ہے ،اہلسنت کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے ،حسینیت کے پرچم کو بلند کرکے ہی دہشتگردوں کو شکست اور امن قائم کیا جاسکتاہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ممتار عالم دین علامہ سراج الدین ،سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری ،ارکان رابطہ کمیٹی مبین قادری ،فہیم الدین شیخ ودیگر بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ داعش کی چاکنگ کے پیچھے کوئی بھی ہاتھ ہو ان کا مقصد لبیک یارسواللہ کہنے والے اہلسنت کو نقصان پہنچاناہے ،حضرت امام حسین نے ظالم وجابر یزید کے سامنے سر اٹھا کر اسلام کو سربلند کیا،اور یزید کو ہمیشہ کیلئے نشان عبرت بناکر پیغام دے دیا دین اسلام میں بگاڑ پیدا کرنے والے ذلیل ورسوا ہوتے رہینگے ،انہوں نے کہا کہ طالبان اور داعش یزیدی قوتیں ہیں جو مزارات اولیاء پر بم دھماکے کرتے ہیں تعلیمی اداروں اور بازروں میں خود کش حملے کرتے ہیں جو سراسر دین اسلام کے منافی عمل ہے ،موجودہ یزیدیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر حسینی کو گھر سے نکلنا ہوگا،اسلام کی سربلندی پاکستان کی سلامتی کیلئے حسینی نقش قدم پر چلتے ہوئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ،انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کرنیوالوں کا اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے ،دہشتگردی انتہا پسندی ملک کیلئے زہر قاتل ہے ،اس زہر کو پھیلنے سے روکنے کا واحد علاج اتحاد ویکجہتی اور ہر سازش کو شعور سے ناکام بنانے میں ہے ۔