یونیورسٹی کے امتحانات میں نقل کرناہمارا جمہوری اور پیدائشی حق ہے،بھارتی طلبہ کا دلچسپ دعویٰ
منگل 11 نومبر 2014 14:13
اترپردیش(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء)بھارت میں کچھ طلبہ نے ایک دلچسپ دعویٰ کیا ہے کہ یونیورسٹی کے امتحانات میں نقل کرنا ان کا جمہوری اور پیدائشی حق ہے۔برطانو ی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک دبلا پتلا اور منتشر شخص ریاست اترپردیش میں اپنی یونیورسٹی کے باہر ہاتھ میں چائے کی پیالی پکڑے ہوئے کھڑا ہوا ہے اور مجھے کہتا ہے: ’نقل کرنا ہمارا پیدائشی حق ہے، یہ ہمارا جمہوری حق ہے۔
بھارت کے اس حصے میں یونیورسٹی کے امتحانات کے نظام میں بدعنوانی عام ہے۔ امیر طلبہ امتحانوں میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے رشوت کا سہارا لیتے ہیں۔پھر طلبہ کی ایک ایسی قسم بھی ہے جو مقامی طور پر اپنے سیاسی تعلقات کی وجہ سے اتنے بااثر ہیں کہ ممتحن انھیں چھونے کی ہمت نہیں کرتے۔(جاری ہے)
میں نے یہ بھی سنا ہے کہ یہ مقامی بدمعاش کبھی کبھی کمرہ امتحان میں اپنی میزوں پر چْھرے چھوڑ کر جاتے ہیں۔
یہ ممتحن کے لیے ایک اشارہ ہے کہ ’مجھے کچھ نہ کہنا۔ ورنہ۔‘تو اگر امیر یا سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے طلبہ امتحان میں نقل کر سکتے ہیں تو غریب طلبہ پوچھتے ہیں کہ وہ کیوں نہیں کر سکتے؟غریب طلبہ اور بھی مسائل بتاتے ہیں۔ جب میں مغربی اترپردیش میں کام کرتا تھا تو مجھے ایک شخص سنگھ یونیورسٹی کے کیمپس کی ایک کینٹین میں لے گیا۔ ایک کرسی پر بیٹھے ہوئی آوارہ کتے کو لات مار کر انھوں نے سگریٹ کا پیکٹ نکالا۔دھواں اڑاتے ہوئے اس نے مجھے کہا: ’بھارت کا یونیورسٹی نظام بحران میں ہے۔ ہر سطح پر نقل کی جاتی ہے۔ داخلے اور امتحان میں اچھے نتائج حاصل کرنے کے لیے طلبہ رشوت دیتے ہیں۔ تحقیق کرنے والے طلبہ بھی اپنے مقالے پروفیسروں سے لکھواتے ہیں۔ اور پروفیسر بھی دھوکہ دیتے ہیں۔ وہ نقلی جریدوں میں مضامین شائع کرتے ہیں۔مجھے سنگھ سے ہمدردی تھی۔ ایک موقعے پر اتر پردیش کے ایک کالج میں رجسٹرار نے ماسٹرز میں پڑھنے والے طلبہ کے مقالے کسی دوسرے کالج کے طلبہ کو مارک کرنے کے لیے بھیج دیے۔ ایسی چیزیں یہاں عام ہیں، لیکن اس کیس میں سکول کے طلبہ نے ماسٹرز کے طلبہ کے پیپر مارک کیے۔کچھ دیر پہلے میں نے اتر پردیش میں ایک مشہور کالج کے خواتین ہاسٹل میں پنکی سنگھ کے ساتھ اس موضوع پر بات چھیڑی۔ انھوں نے کہا: ’میں تمھیں تعلیم کے بارے میں بتاتی ہوں۔ نصاب کمزور ہے، اور جب لیکچررز مناسب طریقے سے آپ کو نہیں پڑھائیں گے تو آپ کو پرائیویٹ ٹیوشن پڑھنا پڑتی ہے یا پھر رٹا لگانا پڑتا ہے۔تاریخ پڑھنے کے پہلے سال میں میں نے صحیح طریقے سے پڑھنے کی کوشش کی لیکن مجھے استاد نے کہا کہ ’بازار میں ملنے والی نوٹس کی کتاب خریدو۔جب میں اس بات چیت پر غور کرتا ہوں تو میرے ذہن میں اترپردیش کی یونیورسٹیوں کی تصاویر سامنے آتی ہیں۔ میری یادداشت میں دیمک زدہ کتابیں، ٹپکتے ہوئے ہوسٹل اور بنجر میدان نظر آتے ہیں۔اور پھر مجھے چاروں طرف دولت مندی کی نشانیاں یاد آتی ہیں۔ پرنسپلوں کے تین منزلہ مکانات اور مہنگی جیپیں، بھرپور شاپنگ مال اور اس علاقے کی کچھ یونیورسٹیاں جو واقعی عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرتی ہیں۔سوال یہ ہے کہ اس کا حل کیا ہے؟ جب 90 کی دہائی میں اترپردیش میں منعقد ہونے والے نقل کرنے والوں کے حامیوں نے جلسے کیے تو ریاست کے وزیر اعلیٰ نے ان کے مطالبات قبول کر دیے اور نقل کے خلاف قانون منسوخ کر دیا۔ اس کے بعد انھوں نے طلبہ کو نقل کرنے کی اجازت دے دی۔بھارتی وزیراعظم مودی کا نقطہ نظر مختلف ہے۔ وہ نظام کو بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے دور میں اعلیٰ تعلیم کے لیے قواعد و ضوابط کا نظام بنایا گیا ہے۔حالیہ پانچ سالہ منصوبہ میں یونیورسٹیوں کی فنڈنگ میں 20 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔لیکن اس قسم کی اصلاحات اونٹ کے منھ میں زیرہ کے مترادف ہیں۔ تعلیم کی فراہمی ریاستوں کے بجائے مرکزی حکومت کا کام ہے اور اتر پردیش جیسی ریاستیں صوبائی یونیورسٹیوں میں مناسب طریقے سے سرمایہ کاری نہیں کر رہی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بھارتی طلبہ کو جدید تعلیم کی دوڑ میں پیچھے رہ رہے ہیں۔ نقل کرنے کا حق کوئی عجوبہ نہیں ہے، بلکہ یہ آج کے بھارت پر ایک طنزیہ تبصرہ ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.