ھیئر اسٹائلسٹ نے اپنے فن سے دنیا کو حیران

منگل 11 نومبر 2014 16:40

ھیئر اسٹائلسٹ نے اپنے فن سے دنیا کو حیران

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) ..زلفوں کے بغیر صنف نازک تو کیا مردوں کے فیشن کرنے کا تصور بھی ممکن نہیں ۔امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا راب نامی ہیئر اسٹائلسٹ ان دنوں اپنے حیرت انگیز فن کی بدولت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

راب لوگوں کے بال اس انداز میں کاٹتا ہے کہ مشہورو معروف شخصیات کے پورٹریٹ سر پر نقشبند ہوجاتے ہیں ۔

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے بالوں پر ہو بہو تصاویر بنانے والے اس آرٹسٹ نے اس فن کا آغاز آٹھ برس قبل کیا تھا جو اب بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ بالوں میں چھپی عجیب و غریب اشکال چاہے جیسی بھی ہوں لیکن ان لوگوں کے حوصلے کو تو داد دینی پڑے گی جو اس حالت میں بھی گھر سے نکلنے سے نہیں گھبراتے اور شاباش بھی چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :