منڈی بہاؤالدین،ندیم افضل چن اور ان کے بھائی کو داعش اور کالعدم تنظیم کی طرف سے دھمکی آمیز فون
منگل 11 نومبر 2014 18:33
منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق چیئرمین پی اے سی ندیم افضل چن ان کے بھائی سابق ایم پی اے وسیم افضل چن کو داعش اور کالعدم تنظیم کی طرف سے دھمکی آمیز فون ، ان کے سیاسی ڈیرے پر داعش کی طرف سے دھمکی آمیز پوسٹر آویزاں کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کیمطابق پی پی پی کے رہنما و سابق چیئرمین پی اے سی ندیم افضل چن نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ سے انہیں ، ان کے بھائیوں گلریز افضل چن اور وسیم افضل چن سابق ایم پی اے کو داعش اور کالعدم مذہبی تنظیم کی طرف سے فون کے ذریعے قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کی طرف سے ان کے بچوں کو اغوا کرنے کی بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ فون کسی غیر قانونی نمبرز سے کئے جاتے ہیں ۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ ان کے آبائی گاؤں پنڈ مکو میں ان کے سیاسی ڈیرہ پر کالعدم تنظیموں کی طرف سے دھمکی آمیز پوسٹر بھی آویزاں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی جبر کے ذریعے مذہبی نظریات بدلنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے دہشتگردی کی ہر فورم پر مخالفت کی ہے اور کرتے رہیں گےمزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.