تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپال پور کے مسیحا ؤں کی کا ر کردگی وزیر اعلیٰ پنجاب کی حکومت پر سوالیہ نشان
منگل 11 نومبر 2014 19:09
دیپالپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپال پور کے مسیحا ؤں کی کا ر کردگی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی حکومت پر سوالیہ نشان ۔ مفت ملنے والی ادویات مریض میڈیکل سٹوروں سے اپنی جمع پونجی دے کر خریدنے پر مجبور۔ کب ہوگا غریب اور نادار مریضوں کا مفت علاج اور کب ملیں گی مفت ادویات ۔حکومت سے بھاری معاوضہ /مراعات لینے والے مسیحا ہسپتالوں میں مریضوں کو چیک کرنے کی بجائے اپنے پرائیویٹ ہسپتالوں کو ترجیح دینے لگے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر میں تعینات ڈاکٹروں نے اپنی اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری سے سر انجام دینے کی بجائے اپنے اپنے پرائیویٹ ہسپتالوں میں شہریوں کو لوٹنے کیلئے پوزیشنیں سنبھال لیں ۔ایم ایس کی ملی بھگت سے ڈاکٹروں نے دوران ڈیوٹی فرار رہنا معمول بنا لیا۔(جاری ہے)
مریضوں اورانکے لواحقین کا کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں نہ تو مفت ادویات ملتی ہیں نہ ہی تسلی بخش علاج کیا جاتا ہے اگر ڈاکٹروں سے کسی قسم کا کوئی شکوہ کیا جائے تو پرائیویٹ ہسپتال میں چیک اپ کرانے کا کہا جا تا ہے ۔
تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ہسپتال کا عملہ ایم ایس کی ملی بھگت سے حکومت کی جانب سے ملنے والی ادویات باہر میڈیکل سٹوروں پر بیچ دی جاتی ہیں۔ دیپال پور کے سر فہرست ہسپتال جو کہ مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں کسی سے پیچھے نہیں جن میں ڈاکٹر لبنی خاں (سٹی ہسپتال )،ڈاکٹر عبدالعزیز (عزیز سرجیکل) ، نرگس خالد LHV (رحمن سرجیکل )،ڈاکٹر افضل (پراچہ سرجیکل)و دیگر شامل ہیں ۔یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پہلے مریض سے بھاری چیک اپ فیس وصول کی جاتی ہے اور دوسری طرف ایمرجنسی فیس کا بھی ڈھونگ رچایا ہوا ہے ۔ دیپال پور کے شہریوں ،مریضوں کے لواحقین نے دیپال پورسٹیزن فورم پر مسئلہ پر توجہ دلائی اس موقع پر معروف سماجی شخصیت ملک عبداللہ نوناری نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.