سعودی حکومت نے غیر ملکی ملازمین کے پاسپورٹ متعلقہ افراد کو واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا

منگل 11 نومبر 2014 21:59

سعودی حکومت نے غیر ملکی ملازمین کے پاسپورٹ متعلقہ افراد کو واپس کرنے ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) سعودی حکومت نے غیر ملکی ملازمین کے پاسپورٹ متعلقہ افراد کو واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سعودی حکومت کے فیصلے کے تحت سعودی عرب کی یونیورسٹیوں، ہسپتالوں، میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں اور سعودی عرب کے حکومتی اداروں میں ملازمت کرنے والوں کے پاسپورٹ متعلقہ ملازم کو واپس کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ہر غیر ملکی کا پاسپورٹ سعودی قانون کے مطابق اس کے کفیل کے پاس اس وقت تک محفوظ رکھا جاتا تھا جب تک کفیل اس کا خواہاں ہوتا تھا یا سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے پروفیسروں، ڈاکٹروں، انجینئروں اور ہائی پروفائل جاب کرنے والوں کے پاسپورٹ کفیل سرکاری یا نجی ادارے یا پرائیویٹ ادارے کی انتظامیہ کے پاس رکھے جاتے تھے۔