قبائلی محب وطن ،سرحدوں کے محافظ ہیں،اسلام آباددھرنے ملکی اقتصادیات کونقصان پہنچانے کی سازش کاحصہ ہیں،غالب خان وزیر

بدھ 12 نومبر 2014 17:42

ڈیر ہ اسماعیل خا ن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12نومبر 2014ء) قومی اسمبلی کی داخلہ سٹیڈنگ کمیٹی کے رکن وجنوبی وزیرستان سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے غالب خان وزیرنے کہاہے کہ قبائلی محب وطن لوگ ہیں۔سرحدوں کے محافظ ہیں۔اسلام آباددھرنے ملک کی اقتصادیات کونقصان پہنچانے کی سازش کاحصہ ہیں۔واناسب ڈویژن پسماندہ ترین ہے۔وہاں گورنرڈیویلپمنٹ پروگرام کی افادیت انتہائی اہم ہے۔

جہاں پرپینے کے پانی‘ذرائع آمدورفت‘بجلی سمیت دیگرشعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت ہے۔چالیس ایف سی آرکی بنیادکرپشن ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان میں قبائلی عمائدین اورمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر جاویدوزیربھی موجودتھے۔رکن قومی اسمبلی غالب خان وزیرنے کہاکہ موجودہ حکومت شمالی وجنوبی وزیرستان کے متاثرین کیلئے ریلیف کے جتنے کام سرانجام دے رہی ہے سابقہ ادوارمیں اس کی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی امدادکی اب بھی ضرورت ہے۔ملک میں اگرکرپشن کاخاتمہ ہوجائے توملک دنیامیں ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائیگا۔پاکستان سونے کی چڑیاہے۔ملک وقوم کوکرپشن کی لعنت سے باہرنکالیں گے۔جنوبی وزیرستان میں واناسب ڈویژن پسماندہ ترین ہے۔سالانہ ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابرہیں۔انگریزکے دورسے جوترقیاتی کام ہوئے سوہوئے اس کے بعدآج تک وہاں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوسکاہے۔

صدرپاکستان‘وزیراعظم پاکستان اورگورنرخیبرپختونخواہ سے اپیل ہے کہ واناسب ڈویژن میں ہماری محرومیوں کاازالہ کیاجائے ۔سمال ڈیمزکاقیام عمل میں لایاجائے۔صحت‘تعلیم سمیت دیگرشعبوں میں کام انتہائی ضروری ہے۔ملک مشکل ترین دورسے گزررہاہے۔اسلام آباددھرنے لندن پلان کاحصہ ہیں۔فاٹامیں پاک فوج کاکردارانتہائی فعال ہے۔حکومت اورعوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت میں ڈرون حملے کم ہوئے ہیں لیکن موجودہ ڈرون حملے بھی ہماری آزادی وخودمختاری کیخلاف ہیں۔یہ ڈرون حملے بندہونے چاہئیں۔