امریکی صدر اوباما کاآسیان ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا اعلان

جمعرات 13 نومبر 2014 20:28

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء)امریکی صدر باراک اوباما نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میانمار میں آسیان اجلاس کے موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ امریکا اور اس تنظیم کے رکن ممالک کے مابین تعاون کو بڑھانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے سربراہی اجلاس کے دوران علاقائی سطح پر آزادانہ بنیاد پر تجارتی زون کے قیام کو کلیدی اہمیت حاصل رہی۔ آسیان اجلاس کی پہلے دن کی کارروائی کے دوران اقتصادی انضمام پر زور دیتے ہوئے آئندہ برس کے اختتام تک آسیان اکنامک کمیونٹی کے قیام کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔