پی ٹی وی پر حملہ حکومت نے خود کرایا ، یہ میچ فکس تھا ،حملے میں ملوث ہونا ثابت کیا جائے ،سیاست چھوڑ دوں گا ،عمران خان
جمعرات 13 نومبر 2014 21:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پر حملہ حکومت نے خود کرایا یہ میچ فکس تھا حملے میں کسی کو چوٹ تک نہ لگی پھر بھی وارنٹ نکالے گئے میرا پی ٹی وی حملے میں ملوث ہونا ثابت کیا جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا وارنٹ سے لگتا ہے نوازشریف گھبرا گئے ہیں جیل بھی چلا جاوٴں تب بھی 30 نومبر کو اسلام آباد میں انسانوں کو سمندر ہوگا۔
جمعرات کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی وی کی ٹرانسمیشن حکومت نے خود بن کرائی کیونکہ یہ میچ فکس تھا جب کہ حملے میں نہ کسی کو چوٹ لگی اور نہ ہی کوئی ہلاکت ہوئی مگر پھر بھی میرے وارنٹ جاری کردیئے گئے لہٰذا اس حملے میں میرا ملوث ہونا ثابت کیا جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاوٴن میں 14 افراد مارے گئے مگر کسی کا وارنٹ نہیں نکلا، وارنٹ سے پتا لگتا ہے کہ نوازشریف 30 نومبر سے گھبرا گئے ہیں تاہم وہ سن لیں اگر میں جیل بھی چلا جاوٴں تب بھی 30 نومبر کو اسلام آباد میں انسانوں کو سمندر ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے جگری دوست آصف زرداری منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،دونوں مل کر اس طرح جمہوریت بچانے کا ڈرامہ کررہے ہیں جیسے مجھ سے جمہوریت کو بہت بڑا خطرہ ہو، ملک میں جمہوریت کے نام پر بندر بانٹ کی جارہی ہے اور یہ لوگ آپس میں ملے ہوئے ہیں، ہمارے اور طاہرالقادری کے دھرنے کو لندن پلان کا نام دیا گیا تاہم بتایا جائے اب وہ لندن پلان کہاں گیا، کیا کوئی اس طرح 92 دن کے دھرنے کا پلان بنا سکتا ہے، یہ کام مجھ جیسا سرپھرا ہی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف، آصف زرداری، خورشید شاہ اور خواجہ آصف لندن میں کیا کررہے ہیں، سب ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرے ہیں جس کا بل پاکستانی قوم ادا کریگی ، نوازشریف لندن پاکستان میں سرمایہ کاری لینے نہیں گئے بلکہ وہاں اپنی سرمایہ کاری دیکھنے گئے ہیں، نوازشریف پاکستان میں 5 ہزار روپے ٹیکس دیتے ہیں اور کروڑوں کی گھڑی پہنتے ہیں وہ عوام کے پیسے پر عیاشی کررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اب لندن میں اصل لندن پلان بن رہا ہے، شریف برادران 30 نومبر اور آصف زرداری 21 نومبر سے ڈرے ہوئے ہیں، دونوں بیٹھ کر پلان کریں گے کہ مجھے کس طرح روکا جائے جس کا ایک طریقہ انہوں نے میرے وارنٹ کی شکل میں ڈھونڈا ہے تاہم جب میں 21 روز کنٹینر میں رہ سکتا ہوں تو جیل اس سے آسان ہوگی، نوازشریف کے لیے جیل جانے کو بھی تیار ہوں لیکن آخری دم تک ان کا مقابلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا مقابلہ کرکے اور انصاف لے کر دکھاوٴں گا جب کہ وہ لوگوں کی بولیاں لگارہے ہیں،انہوں نے جتنا اس ملک کے ساتھ ظلم کیا اتنا کسی دشمن نے بھی نہیں کیا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.