گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کی ریلی, سرعام اسلحہ کی نمائش، ملزموں کی گرفتاری کا حکم

جمعرات 13 نومبر 2014 21:46

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے ٹائیگرز نے سرعام اسلحہ کی نمائش کر کے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں  ڈی سی او نے ملزموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا جبکہ صوبائی صدر اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ عہدیداروں نے اسلحہ گلو بٹوں سے بچنے کیلئے اٹھایا۔تفصیلات کیم طابق تحریک انصاف 23نومبر کو پہلوانوں کے شہر میں عوامی طاقت دکھائے گی ۔

جلسے کے حوالے سے کپتان کے ٹائیگرز نے چن دا قلعہ سے ریلی نکالی جس میں مقامی عہدیداروں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں. پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اعجاز چودھری کی موجودگی میں کوئی کلاشنکوف لیکر شریک ہوا ، کسی نے ٹرپل ٹو رائفل اٹھائے رکھی  مختلف بورز کے پستول بھی سرعام دکھائی دیئے ریلی کے شرکا کو دیکھ کر ایسا لگا جیسے وہ سیاسی نہیں بلکہ جنگی معرکہ سر کرنے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اندرون شہر سے ہوتی ہوئی ریلی جی ٹی روڈ پر پہنچ کر ختم ہوئی. دو تھانوں کی نفری ریلی کی حفاظت کیلئے تعینات تھی تاہم پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اعجاز چودھری نے کہا کہ ریلی میں اسلحے کی نمائش نہیں کی گئی. مقامی عہدیداروں کے گن مینوں نے گلو بٹوں سے بچنے کیلئے لائسنس اسلحہ اپنے ساتھ رکھا دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کی گرفتاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کینٹنر پر کھڑے ہو کر تشدد کا درس دے رہے ہیں۔ میڈیا نے صورتحال دکھائی تو انتظامیہ کی آنکھ بھی کھل گئی