فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا

منگل 30 اپریل 2024 20:25

فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا،گزشتہ روزوفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کی زیر صدارت یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی، اینگرو فرٹیلائزر پرائیویٹ لمیٹڈ اور فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے نمائندوں کی شرکت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری صنعت و پیداوار وسیم اجمل چوہدری کی شرکت کی۔کھاد کمپنیوں کی جانب سے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ زیر بحث آیا ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے،یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، فرٹیلائزر کمپنیوں کی جانب سے پیش کردہ جواز مسترد کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

رانا تنویر نے کہاکہ کسانوں کی قوت خرید دیکھ کر اضافہ کیا جانا چاہیے،یوریا کھاد کی قیمتوں میں یکطرفہ اور اچانک اضافہ قبول نہیں، ترجمان وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا، رانا تنویر نے کہاکہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت خریف سیزن میں یوریا کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے گی، 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی درآمد کا فیصلہ ہوچکا، اگر ضرورت پڑی تو 5 لکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد بھی درآمد کی جائے گی، یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور نا جائز منافع خوری کو روکنے کے لیے صوبوں کو ہدایت کر دی ہے ۔

فرٹیلائزر کمپنیاں یوریا کھاد کی تقسیم کا منصوبہ ہر ماہ پیشگی شیئر کریں۔مستقبل میں یوریا کھاد میں اضافے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، ملک میں یوریا کھاد کی پیداواری لاگت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، پیداواری لاگت میں اضافے کے بغیر یوریا کھاد کی قیمت میں اضافہ قبول نہیں۔

متعلقہ عنوان :