جرمنی ، دہشت گردی کے الزام میں القاعدہ کے چارافرادکو سزاؤں کا اعلان

جمعرات 13 نومبر 2014 22:51

برلن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) ایک جرمن عدالت نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے جرم میں چار افراد کو ساڑھے چار سے نو سال تک کی سزائیں سنا دیں۔

(جاری ہے)

عدالت کے مطابق دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے کہنے پر یہ افراد جرمنی میں حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان چاروں کو 2011 میں ڈسلڈورف اور بوخم سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کا ساتھ دینے اور بم بنانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ استغاثہ نے ان کے لیے چھ سے ساڑھے نو سال سزائے قید کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :