پنجاب کے مختلف محکموں کے سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین تاحال ریگولر نہ کئے جاسکے
ہفتہ 15 نومبر 2014 16:49
بہاولپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) پنجاب کے مختلف محکموں کے سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین تاحال ریگولر نہ کئے جاسکے بیوروکریسی کے روایتی ہتھکنڈوں نے عدالت عظمیٰ و عدالت عالیہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے واضح احکامات کو بھی پس پشت ڈال دیا ملازمین انتظار کی سولی پر لٹک گئے ۔تفصیل کے مطابق چیف جسٹس سپریم کوٹ آف پاکستان اور چاروں صوبوں کے ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبان مفصل یعنی 240(C.S)2008،2009 PLC 246، 2011 PLC (C.S) 367، 2011 PLC (C.S) 223، 2012 PLC (C.S) 127، 2012 PLC (C.S) 130، کے مطابق سینکڑوں کنٹرکیٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ دے چکے ہیں۔
ان فیصلوں کے مطابق سندھ ،بلوچستان ، اور سرحد میں کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا عمل درآمد ہوگیا ہے لیکن واٹر مینجمنٹ پنجاب کے 1900، پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ،پنجاب پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب سوشل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے تقریباً 400ملازمین پچھلے آٹھ سال سے تاحال ریگولر نہ ہوسکے ہیں جبکہ چیف منسٹر پنجاب نے کچھ عرصہ پہلے ٹی وی چینلز اور پرنٹ میڈیا پر کنٹریکٹ ملازمین 1تا16گریڈکو ریگولر کرنے کااعلان کرچکے ہیں جوکہ ریکارڈ پر موجود ہے لیکن متعلقہ ڈٰپارٹمنٹ ہیڈز اور بیوروکریسی نے تاحال ملازمین کو ریگولر نہیں کیا جبکہ اس سلسلہ میں ڈیپارٹمنٹ ہیڈز پنجاب کے مختلف علاقوں میں تعینات شدہ کنٹریکٹ ملازمین کو اپنے ہیڈ آفس لاہور میں طلب کرکے قانونی تقاصوں کو پورا کرتے ہوئے انٹرویو ز/فٹنس /تعلیمی سرٹیفکیٹس کو پہلے ہی تصدیق کرچکے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.