نامعلوم شخص نے ٹرین کے انتظار میں کھڑے معمر شخص کو ٹرین کے سامنے دھکا دیکر ہلاک کردیا

پیر 17 نومبر 2014 13:20

نامعلوم شخص نے ٹرین کے انتظار میں کھڑے معمر شخص کو ٹرین کے سامنے دھکا ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء) امریکی شہر نیو یارک کے ریلوے سٹیشن پر ایک نامعلوم شخص نے ٹرین کے انتظار میں کھڑے معمر شخص کو ٹرین کے سامنے دھکا دیکر ہلاک کردیا نیو یارک پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے سے واقع کی فوٹیج حاصل کرکے جاری کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لئے 2 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 61 سالہ وائی کیون کوک اپنی اہلیہ کے ہمراہ مین ہٹن کے چائنا ٹاؤن جانے کیلئے 167 ویں سٹریٹ کے سٹاپ پر کھڑا تھا ‘ وڈیو فوٹیج کے مطابق سیاہ جیکٹ اور گہرے رنگ کی شرٹ پہنے ایک شخص اس پلیٹ فارم پر پہنچنے والی ایک بس سے اترا ‘ اس نے ایک سٹور میں جا کر کچھ خریدا اور سگریٹ پیتے ہوئے باہر نکل کر وائی کیون کوک کی طرف بڑھا عینی شایدن کے مطابق دونوں افراد کے درمیان اس موقع پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی بلکہ ایسے لگتا تھا جیسے وہ دنوں ایک دوسرے کو جانتے تک نہیں ۔

ایک مسافر ٹرین جیسے ہی اس موقع پر پہنچی نامعلوم شخص نے وائی کیون کو دھکا دے کر ٹرین کے آگے گرادیا جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :