قومی ایئر لائنز پی ایس او کی نادہندہ، تیل سپلائی بند کرنے کا فیصلہ

پیر 17 نومبر 2014 15:42

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء)پاکستان سٹیٹ آئل نے عدم ادائیگیوں پر قومی ایئرلائن کی اندرون ملک پروازوں کیلئے تیل سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

پی ایس او ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ذمے بارہ ارب روپے کے واجبات ہیں جن کی ادائیگی کیلئے بار بار یاد دہانی بھی کرائی گئی لیکن ادائیگیاں نہیں کی گئیں جس پر پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کیلئے تیل فراہمی بند کر دینگے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے اگر ادائیگیاں نہ کی گئیں تو پی آئی اے کی تمام پروازوں کیلئے تیل سپلائی معطل ہو جائیگی۔