جائیکا اور یونیسیف نے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے
پیر 17 نومبر 2014 16:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء) جاپانی ترقیاتی ادارہ ( جائیکا) اور بچوں کیلئے اقوام متحدہ کے فنڈ یونیسف نے پاکستان میں بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لئے معاہدے پر دستخط کردیئے ‘ نیشنل ہیلتھ سروسز کے جائنٹ سیکرٹری عامر شیخ نے حکومت پاکستان کی جانب سے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ یونیسف کے لئے جاپان کی تعاون سے اورل پولیو ویکسین کی 15 ملین ڈوزیز خریدی جائیں گی ۔
فاٹا اور کراچی کے ہائی رسک ایریاز میں بچوں کے لئے ویکسین کی 13 ملین خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔ وفاقی سطح پر کے پی کے، بلوچستان اور فاٹا کے علاقوں میں انسداد پولیو مہم کے دوران ویکسین کو محفوظ رکھنے کے لئے 100 سولر ریفریجریٹرز ‘ جنریٹرز اور درجہ حرارت کی مانیٹرنگ کرنے والا نظام بھی مہیا کیا جائے گا۔(جاری ہے)
جاپان کے سفیر ہیروشی انو ماتا نے پاکستان کو پولیو کی بیماری سے محفوظ رکھنے میں مدد کے لئے حکومت جاپان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ جاپان 1996ء سے انسداد پولیو کے لئے مدد دے رہا ہے اور اس سلسلے میں15 ارب 20 روپے کی امداد دے چکے ہیں ۔ انہوں نے پاکستا میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت پاکستان اور شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ پولیو کے خلاف مہم کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں۔مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.