داعش یومیہ 10 لاکھ 65 ہزار ملین ڈالر مالیت کا تیل فروخت کر رہی ہے،عالمی ادارے
منگل 18 نومبر 2014 22:53
نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) اقوام متحدہ نے شام اور عراق میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامی"داعش" کے زیر تسلط علاقوں سے تیل لیکر آنے والے ٹینکروں کو پکڑنے اور تیل کی اسمگلنگ روکنے کی سفارش کی ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی جانب سے حال ہی میں ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ خام تیل کی اسمگلنگ داعش کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے، اسے روکنے کے لیے داعش زیر کنٹرول علاقوں سے تیل برادر ٹینکروں کو قبضے میں لے لیا جائے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ اقوام متحدہ نے داعش پر اقتصادی پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔ اس لیے ان کا تقاضا یہ ہے کہ شام اور عراق کے اندر اور باہر جہاں جہاں بھی داعش کی جانب سے تیل فروخت کیا جاتا ہے اسے روکا جائے۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ داعش کے زیر تسلط علاقوں میں فضائی سروس بھی بند کی جائے تاکہ ہوائی جہازوں کے ذریعے تیل کی ممکنہ اسمگلنگ اور داعش کو اسلحہ اور افرادی قوت کی فراہمی روکی جا سکے۔
اقوام متحدہ کی اس رپورٹ پر سلامتی کونسل آج بدھ کو غور کرے گی۔ امکان ہے کہ کونسل کثرت رائے سے رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کرے گی کیونکہ تیل کی اسمگلنگ داعش، القاعدہ اور النصرہ فرنٹ کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی پیچوب کی زیر صدارت مغربی ملکوں کا ایک اہم اجلاس بھی بلایا گیا ہے جس میں داعش کی مالی معاونت کا ذریعہ بننے والے تمام ذرائع کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق داعش یومیہ 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر سے 10 لاکھ 65 ہزار ملین ڈالر مالیت کا تیل فروخت کر رہی ہے۔ داعش کی جانب سے نکالا گیا تیل بلیک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کیا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ داعش کی جانب سے آئل بردار ٹینکرکن ملکوں کو آمد ورفت کے لیے استعمال کرتے ہیں تاہم غیر سرکاری اداروں کی رپورٹس بتاتی ہیں کہ داعش کے آئل ٹینکر زیادہ تر ترکی کے راستے سے تیل بلیک مارکیٹ تک پہنچاتے ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ جب تک داعش کی تیل سپلائی لائنوں او راستوں کا تعین نہیں ہو گا عالمی اقتصادی پابندیاں اس پر زیادہ اثر انداز نہیں ہو سکیں گی۔ یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں یہ سفارش کی گئی ہے کہ عالمی برادری داعش کے زیر تسلط علاقوں کی سرحدوں کی کڑی نگرانی کریں تاکہ وہاں سے تیل کی ترسیل کا سدب باب کیا جا سکے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.