اہلسنت جماعتوں کا اتحادخوش آیند ہے اس سے فرقہ واریت کی روک تھام میں مدد ملے گی، سکندرشاہ
بدھ 19 نومبر 2014 16:37
ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء )انجینئر الیاس زبیر شہید اور قاری شفیق الرحمٰن علوی شہید کے پانچویں یوم شہادت کے اعتبار سے جامع مسجد علی المرتضیٰ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے کہا ہے کہ 5 سال گزر جانے کے باوجود حکومت سندھ آج تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکی ہے حالانکہ قتل کے وقت سے لے کر آج تک قائم علی شاہ ہی صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ ہیں انصاف کی عدم فراہمی سے عوام اہلسنت میں بے چینی بڑھ رہی ہے حکومت ہوش کے ناخن لے انجینئر الیاس زبیر شہید اور قاری شفیق الرحمٰن علوی شہید کی تحریک ناموس صحابہ کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کاخون رائیگاں جانے نہیں دیں گے ان کے خون کے قطرات سے منزل قریب آرہی ہے اہلسنت جماعتوں کا اتحادخوش آیند ہے اس سے فرقہ واریت کی روک تھام میں مدد ملے گی اکابر علماء کے فیصلوں پر اعتماد ہے اہلسنت کے اتحاد کی کاوشیں کرنے پر مولاناسید عطاء المومن شاہ بخاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کراچی میں اہلسنت کی نسل کشی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے گزشتہ روز قاری صفی اللہ کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیااہلسنت شہداء کے قاتل گرفتار کئے جائیں اہلسنت کے ساتھ شکارپور میں ظلم حکومت کو مہنگا پڑے گا بات شکار پور تک محدود نہیں رہے گی نفرت کا لاوا پھٹا تو پورا ملک متاثر ہوگا8دن گزر گئے بدنام زمانہ ایس پی شکارپور جاوید جسکانی فرعون بناہواہے اہلسنت کی بہن بیٹیاں باپردہ ہیں باپردہ خواتین کو غیرقانونی حراست میں رکھ کر عوام اہلسنت کے جذبات کو مشتعل کیا جارہا ہے ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہوں گے اس موقع پر محمد شاہد کشمیری ، ظہیر یونس قائم خانی ، ڈاکٹر طاہرحسین ، سید ریحان شاہ ، ملک محمد قاسم ، محمد انور کمبوہ ، عبدالماجد شیدی ،کلیم اللہ خان قائم خانی ،نعمان خانزادہ ، عبداللہ راجپوت ، عبدالرحیم معاویہ اور حافظ رضوان عباسی بھی موجود تھے ۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.