جنرل ہسپتال میں پرسوں شوگر کے مریضوں کے مفت ٹیسٹ ہوں گے
جمعرات 20 نومبر 2014 17:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) جنرل ہسپتال میں ہفتہ کو فری شوگر کیمپ لگایا جائے گا جس میں شوگر کے مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت کیے جائیں گے، کیمپ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نامور طبی ماہرین اور معالجین مریضوں کو حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں گے۔اس موقع پر شوگر کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واک اور سیمینار بھی منعقد ہوگا جس میں ڈاکٹرز، نرسز، نرسنگ طالبات، پیرامیڈیکل سٹاف اورممتاز سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔
یہ بات پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ نے اجلاس میں بتائی۔ اجلاس میں قائممقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال ڈاکٹر جنید مرزا، شوگر سپیشلسٹ ڈاکٹر عمران حسن خان اور ڈاکٹر سلمان شکیل کے علاوہ دیگر سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔(جاری ہے)
پروفیسر ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ 22نومبر کو جنرل ہسپتال میں فری شوگر کیمپ میڈیکل یونٹ ون کے زیر اہتمام منعقد کیا جائے گاجس میں مرد اور خواتین مریضوں کے لیے علیحدہ علیحدہ کاوٴنٹر قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ فری شوگر کیمپ میں آنے والے کسی مریض سے پرچی فیس نہیں لی جائے گی پرنسپل پی جی ایم آئی نے اجلاس کو بتایا کہ شوگر جیسے موذی مرض کا خوف مریضوں کے دلوں سے نکالنے کے لیے اور ان کی مناسب رہنمائی کے لیے سرجری ،میڈیکل، گائنی، یورالوجی ،امراض چشم اوربچوں کے سینئر ڈاکٹر بھی کیمپ میں موجود ہوگے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہاکہ شوگر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجوہات میں بسیار خوری،ورزش نہ کرنا اور خاندانی پس منظر شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر حضرات کو شوگر کے مریضوں کے علاج معالجے کے علاوہ انہیں حفاظتی تدابیر سے بھی آگاہ کرنا چاہیے۔ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ نے نوجوان ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ شوگر اور دیگر بیماریوں کے بارے میں اپنا علم اور تحقیق بڑھائیں تاکہ عصر حاظر میں نوع انسانی کو درپیش بیماریوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.