اکبر بگٹی ایکسپریس کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی

جمعرات 20 نومبر 2014 20:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2014ء) اکبر بگٹی ایکسپریس کے قریب بم دھماکہ کے نتیجے میں کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں اور متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اکبر بگٹی ایکسپریس کے قریب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 بوگیاں الٹ گئیں اور ان میں سوار متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق موقع پر موجود لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہے ہیں جبکہ امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حادثے کی جگہ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :