چارسدہ‘ آفاق کے زیر اہتمام چارسدہ میں تعلیمی میلے کا انعقاد

جمعرات 20 نومبر 2014 21:10

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء )آفاق کے زیر اہتمام چارسدہ میں تعلیمی میلے کا انعقاد ۔ مختلف تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلباء اساتذہ کرام اور پرنسپلز کی شرکت ۔ صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے تعلیمی میلے کا افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن فار کوالٹی ایجوکیشن (آفاق) کے زیر اہتمام چارسدہ میں تعلیمی میلے کا انعقاد کیا گیا ۔

تعلیمی میلے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن اور تربیت سازی کیلئے آفاق کی خدمات نمایاں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت تعلیم اور صحت پر بھر پور توجہ دی رہی ہے ۔ تعلیمی میلے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء اور اساتذہ کرام کے مابین تقریری ، ملی نعموں ، خوش نویسی ، ڈرائنگ اور آرٹس ماڈل کے مقابلے منعقد ہوئے جبکہ سیرت ، انسائیکلو پیڈیا اور ٹیچر ٹیلنٹ ٹیسٹ بھی مقابلوں کا حصہ تھے۔

اس موقع پر پوزیشن لینے والے طلبا ء اور اساٹذہ کرام میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے گئے۔ آفاق مردان کے ریجنل ہیڈ احمد یار نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آفاق ملک بھر میں کوالٹی ایجوکیشن اور نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں بھر پور کردار ادا کریگی۔