قوم نظریہ پاکستان کے ساتھ بے وفائی اور غداری کرنے والوں کو ایک لمحے کیلئے برداشت کرنے کو تیار نہیں‘سراج الحق
جمعرات 20 نومبر 2014 23:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب صرف اللہ کا حکم چلے گا پاکستان اور ظالم طبقہ اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے،نظریہ پاکستان کے ساتھ بے وفائی اور غداری کرنے والوں کو قوم ایک لمحے کے لئے برداشت کرنے کو تیار نہیں،آئین پاکستان میں اللہ کو حقیقی بادشاہ اور اسلام کو ریاست کا مذہب تسلیم کیا گیا ہے،بدکرداروں کی بدتدبیری سے پاکستان ٹوٹا اور بنگلہ دیشن بنا،سیاسی دہشت گردوں نے معیشت ،سیاست اور عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے،جماعت اسلامی کے اجتماع میں عالمی اسلامی تحریکوں کی وہ قیادت شریک ہورہی ہے جو دنیا کے کونے کونے میں استعمار کے مقابلہ میں بڑی جرأت اور استقامت سے کھڑی ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے مینار پاکستان پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر نائب امراء راشد نسیم، اسد اللہ بھٹو سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، ناظم اجتماع میاں مقصود احمد، اظہر اقبال حسن اور سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم بھی موجود تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں جماعت اسلامی واحد جمہوری جماعت ہے جس میں ایک مزدور کا بیٹا بھی امیر جماعت بن سکتا ہے جبکہ باقی سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے گروہ ہیں جو جمہوریت کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔
انھوں نے کہا اسلام کے نام پر قائم ہونے والے پاکستان میں 67 سالوں میں ایک لمحہ کے لیے اسلامی نظام نافذ نہیں کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس ظالمانہ اور جابرانہ نظام حکومت کے متبادل ایک عادلانہ نظام ہے جس سے معاشرتی استحصال کا خاتمہ ہوسکتا ہے اور ملک امن کا گہوارہ بن سکتا ہے انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس ملکی ترقی و خوشحالی کا وژن اور یونین کونسل کی سطح تک دیانتدار قیادت موجود ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک پر68 سالوں سے ایک وی وی آئی پی کلاس حکومت کر رہی ہے جو خود کو ہر قانون سے بالاتر سمجھتی ہے۔ اس کلاس کے سکول کالجز اور ہسپتال الگ ہیں جہاں عام شہری تعلیم اور علاج کا تصور نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ان کے دانت میں تکلیف ہو تو یہ علاج کے لیے لندن بھاگ جاتے ہیں جبکہ غریب آدمی کو ہسپتالوں سے ڈسپرین کی ایک گولی میسر نہیں۔ اس اشرافیہ سے نجات حاصل کرنے کے لیے عوام کو ان ظالم و جابر حکمران لیڈروں سے بچانے کے لیے جماعت اسلامی نے تحریک تکمیل پاکستان کا آغاز کر دیا ہے۔ اجتماع عام میں پاکستان کے کونے کونے سے لاکھوں عوام کے قافلے لاہور کی طرف چل پڑے ہیں۔ لاہور شہر ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا میزبان ہے۔ مجھے یقین ہے کہ زندہ دلان لاہور اپنی روایات کے مطابق اپنے مہمانوں کی میزبانی کریں گے۔ سراج الحق نے کہا کہ اجتماع عام میں مسلمانوں کے علاوہ ہندو سکھ اور عیسائیوں پر مشتمل پاکستانی برادری بھی بڑی تعداد میں شریک ہوگی۔یک سوال کا جواب دیتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ قوم کو جوڑنے کے لیے میری کوششیں جاری رہیں گی۔ اس وقت قومی وحدت ایٹم بم سے بھی ضروری ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے قائدین کی اجتماع عام میں شرکت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ہم سب مل کر اجتماعی توبہ کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.