ہماری سوسائٹی کایہ المیہ ہے کہ ستر لاکھ سے زائد بچے تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم ہیں‘ بیگم گور نرپنجاب

جمعرات 20 نومبر 2014 23:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) زندگی کی خوشیو ں ،والدین سے محبت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولت سے محروم بے سہارا اور یتیم بچوں کو سوسائٹی میں باعزت ہنر مند اور تعلیم یافتہ بنانا ہم سب کی اخلاقی ، مذہبی ، قومی اور ملّی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہاربیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے ایک مقامی ہوٹل میں چائلڈپروٹیکشن بیورو کے زیر اہتمام بچوں کے حقوق کی صوبائی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا -چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن محترمہ صبا صادق اور بیگم غزالہ سعد رفیق نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔

بیگم گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری سوسائٹی کایہ المیہ ہے کہ ستر لاکھ سے زائد بچے تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم ہیں‘ ہمیں اس صورت حال کی سنگینی کو مدِنظر رکھتے ہوئے انقلابی اقدامات اٹھانے ہیں - انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہو گااوراس سوچ کو تبدیل کرنا ہو گا جس کے تحت بچوں کو قلم اور کاپی کی بجائے کارخانوں ، فیکٹریوں ، دکانوں اور ہوٹلوں پر کام پر لگا دیا جاتا ہے- بیگم گورنر پنجاب نے کہا کہ دنیا کے تمام ترقی یافتہ اور مہذب قومیں اپنے بجٹ کی خطیر رقم نوجوان نسل کی تعلیم وتربیت اور بہتر نگہداشت پر صرف کرتی ہیں ، اس ضمن میں ہمیں ان والدین کو بھی آگاہی دینے کی ضرورت ہے کہ وہ بچوں کو اپنے سُکھ اور مالی فائدے کے لیے جبری مشقت پر مجبو ر نہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گورنرپنجا ب چوہدری محمد سرور نے ہمیشہ بے سہارا معذوراور لاچار بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہے ہیں، جب سے وہ گورنر پنجاب بنے ہیں انہوں نے گورنر ہاؤس کے دروازے ایسے بچو ں کے لیے کھول دیے ہیں ، کوئی بھی مذہبی یا قومی تہوار ہو گورنر صاحب کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ خو شی کے یہ لمحات ان بچو ں کے ساتھ گذاریں ۔

متعلقہ عنوان :