دبئی ٹیسٹ بے نتیجہ ختم، پاکستان کی 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری برقرار
جمعہ 21 نومبر 2014 18:30
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر۔2014ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ہے اور پاکستان کی سیریز میں 1-0 کی برتری برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ کے پانچویں روز کیوی ٹیم نے 250رنز بنا کر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی جبکہ مجموعی طورپر260رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 196 رنز بنائے اور اس کے 5 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔
دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز کیوی ٹیم نے 9وکٹوں کے نقصان پر 250رنز بنا کردوسری اننگز ڈکلیئر کردی جبکہ اس سے قبل کیوی ٹیم کو پہلی اننگز میں 10رنز کی برتری حاصل تھی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان روز ٹیلر نے 104 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ میکولم 45 ، کریگ 34 اور ساﺅتھی 20 رنز کےساتھ نمایاں رہے ، قومی ٹیم کی جانب سے میچ میں تمام 9 وکٹیں سپنرز نے لیں ، ذوالفقار بابر نے 4 اور یاسر شاہ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.