لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کا چیف الیکشن کمشنر کی بلا تاخیر تقرری کا پُر زور مطالبہ،
اب تک جو نام سامنے آئے ہیں وہ سب قابل احترام ہیں ان میں سے کسی ایک نام پر اتفاق کر لیا جائے،شفقت محمود چوہان
جمعہ 21 نومبر 2014 23:19
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن نے چیف الیکشن کمشنر کی بلا تاخیر تقرری کا پُر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاخیر کی وجہ سے سپریم کورٹ کے حکم کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے لہذا حکومت اپوزیشن اور پارلیمانی کمیٹی اپنی آئینی ذ مہ داری پوری کرے۔ اس امر کا اظہار لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان سیکرٹری بار میاں احمد چھچھر نے جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ بار میں اپنے دیگر عہدے داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے کہا کہ جسٹس (ر )رانا بھگوان داس ،جسٹس (ر )تصدق جیلانی، جسٹس (ر )طارق پرویز، جسٹس (ر )ناصر اسلم زاہد کے اب تک جو نام سامنے آئے ہیں وہ سب قابل احترام ہیں ان میں سے کسی ایک نام پر اتفاق کر لیا جائے۔(جاری ہے)
اسطرح ججز کے ناموں پر بلاجوازاعتراضات کرکے انہیں متنازعہ نہ بنایا جائے ۔بار کو ان سب پر اعتماد ہے۔
سیاسی جماعتیں ا ن پر رائے زنی اور تنقید کا سلسلہ بند کریں۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکی تقرری سے الیکشن کمیشن پر الزامات کا سلسلہ بھی بند ہوجائے گا چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کی تقرری نہ ہونے سے بلدیاتی انتخابات کے التواء میں جانے کے حوالے سے شکوک و شہبات پیدا ہو رہے ہیں۔ بار کو چیف الیکشن کمیشن کی تقرری میں تاخیر پر سخت تشویش ہے سیکرٹری بار میاں احمد چھچھرنے کہا کہ سیاسی جماعتیں پہلے ججز کو الیکشن کمیشن میں لے آتے ہیں اور پھر انہیں استعمال کرنے کے بعد ان پر الزامات عائد کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ جہاں الیکشن میں جیت جائیں وہاں سب ٹھیک جہاں نتائج مرضی کے نہ آئیں تو وہاں ریترنگ افسروں پر الزامات عائد کر دیئے جاتے ہیں سیاسی جماعتوں کو اپنی کمزوریوں کو دور کرنا چاہیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک میں گرمی کی شدید لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے 10 مئی سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
گیس پائپ لائن کی تکمیل: پاکستان اور ایران رستوں کی تلاش میں
-
ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ شواہد نہ ملنے پر بند
-
وزارتِ قانون کے جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
حکومت کا پنشن اخراجات کنٹرول کرنے کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا عندیہ
-
ولادیمیر پوٹن کی پانچویں مدت صدارت کا آغاز
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.