لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر 2014ء) شادی کا دن کسی بھی جوڑے کی زندگی کا یادگار ترین دن ہوتا ہے اور اس کی وجہ اس دن کی غیر معمولی خوشیاں ہوتی ہیں لیکن کارل اور کرسٹی نامی جوڑے کیلئے یہ دن غیر معمولی پیٹ کی خرابی، قے اور اسہال کی وجہ سے یادگار بن گیا۔دونوں کی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ سکول کے طالب علم تھے اور2010میں انہوں نے منگنی کر لی۔
اس کے بعد ایک ایک روپیہ جمع کر کے اور چار سال کے طویل انتظار کے بعد بالآخر وہ مبارک دن آگیا جب ان دونوں کوایک ہونا تھا۔چار سال تک شادی کی تیاری کرنے والا جوڑا شادی کی پہلی رات ہسپتال پہنچ گیا
ہفتہ 22 نومبر 2014 12:14
(جاری ہے)
شادی کی شاندار تقریب میں سینکڑوں مہمان مدعو تھے اور پر تکلف کھانے بنائے گئے تھے، جن میں سے کچھ لذیز اشیاءسے یہ دونوں لطف اندوز بھی ہوئے۔پھر جب ایجاب و قبول کا وقت آیا تو دونوں کو بیک وقت ہی پیٹ میں گڑ بڑ محسوس ہوئی اور وہ دونوں بمشکل ہی قبول قبول کہہ پائے تھے کہ دونوں کو سخت قسم کی قے اور اسہال کا مسئلہ لاحق ہوگیا اور صورتحال اتنی خراب ہو گئی کہ دونوں کو شادی کے لباس میں ہی ہسپتال لیجانا پڑا ۔
کرسٹی کہتی ہیں کہ انہیں یہ یاد کر کے بار بار رونا آجاتا ہے کہ دونوں نے شادی کی پہلی رات ہسپتال میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے بیڈ پر گزاری۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.