اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے بنائے گئے قوانین پر موثر عملدرآمد کیلئے کوششیں جاری ہیں ‘فاروق ایچ نائیک

ہفتہ 22 نومبر 2014 13:12

نیویا رک (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) سابق چیئر مین سینٹ فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے بنائے گئے قوانین پر موثر عملدرآمد کیلئے کوششیں جاری ہیں۔اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے پارلیمانی وفود کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں پاکستان کے سابق چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے شرکت کی۔

فاروق ایچ نائیک نے پارلیمنٹرینز سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ پاکستان کی جانب سے اقلیتوں کیخلاف امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے کی جانیوالی حکومتی کوششوں کی حمایت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے بنائے گئے قوانین پر موثر عملدرآمد کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین میں تمام شہریوں کے مساوی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے کہ ان کیخلاف ذات، رنگ، نسل یا مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر اور وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے قتل کے ذمہ دار دہشت گرد ہیں کیونکہ وہ اقلیتوں کے حقوق کی ایڈووکیسی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری وجوہات میں آمدنی کی سطح میں عدم مساوت بھی مسئلہ کا سبب ہو سکتی ہے۔