مونگ پھلی کی برداشت بروقت اور ٹریکٹر ڈِگر کی مدد سے کی جائے،ترجمان محکمہ زراعت راولپنڈی
اتوار 23 نومبر 2014 14:28
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے مونگ پھلی کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مونگ پھلی کی برداشت بروقت اور ٹریکٹر ڈِگر کی مدد سے کریں کیونکہ اس سے فصل کا ضیاع کم اور پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے ۔ کاشتکار مونگ پھلی کی برداشت کا عمل شروع کرنے کے لئے موزوں وقت کا انتخاب کریں۔ اگیتی برداشت کی صورت میں کچی پھلیوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے جو پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہے جبکہ تاخیر سے برداشت کے نتیجے میں پھلیوں کا رنگ سیاہ ہوجاتا ہے جس سے مونگ پھلی کا معیار متاثر ہوتا ہے اور منڈی میں قیمت کم ملتی ہے۔
مونگ پھلی کے پتے گرنا شروع ہوجائیں تو کاشتکار کھیت کے مختلف حصوں سے پودے اکھاڑ کر دیکھ لیں اور اگر پھلیوں کے چھلکے کا اندرونی حصہ گہرے بھورے رنگ اور گری کا رنگ گلابی اور 75 سے 80 فیصد پھلیاں پکی ہوئی ہو تو فصل برداشت کے لئے تیار ہوتی ہے۔(جاری ہے)
برداشت کے بعد زمین پر بکھر جانے والی پھلیوں کو جلد از جلد اکٹھا کیا جائے تاکہ نمی کی وجہ سے رنگت متاثر نہ ہو۔
پھلیوں کو خشک کرنے کے لئے کم از کم ایک ہفتہ کے لئے صاف ستھری اور سخت جگہ پر دھوپ میں بکھیرا جائے۔ ذخیرہ کی جانے والی پھلیوں میں نمی کا تناسب 10 فیصد سے زیادہ نہ ہو اور گوداموں میں چوہوں، دیمک دیگر کیڑوں، نمی اور بارش وغیرہ سے بچاوٴ کا مناسب انتظام کریں۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.