چار ماہ کے دوران زرعی قرضوں میں 40 فیصد اضافہ

اتوار 23 نومبر 2014 14:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چار ماہ کے دوران زرعی قرضوں میں چالیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر میں ایک سو اٹھائیس اعشاریہ ایک ارب کے قرضے تقسیم کیے گئے جو پانچ سو ارب روپے کے مجموعی سالانہ ہدف کے پچیس اعشاریہ چھ فیصد اور گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تقسیم کیے گئے۔

قرضوں کے اکاون اعشاریہ دو ارب سے چالیس اعشاریہ چار فیصد زائد ہیں۔قرضوں کے واجب الادا جزدان میں تین سو بیس ارب کا اضافہ ہوا جو گزشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں دو سو سڑسٹھ اعشاریہ چار ارب سے بڑھ کر اکتوبر دو ہزار چودہ میں دو سو ننانوے اعشاریہ چار ارب ہو گئے۔