چیمپئنز ٹرافی میں ہمارا اصل مقابلہ کوارٹر فائنل سے شروع ہوگا ‘ شہناز شیخ
پیر 24 نومبر 2014 13:07
لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہمارا اصل مقابلہ کوارٹر فائنل سے شروع ہوگا ‘ کوشش ہوگی جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں اور ٹاپ فور پوزیشن میں داخل ہوسکیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے پچھلے ڈیڑھ سال سے یور پی ٹیموں کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلا ہے اس لئے چیمپئنز ٹرافی میں ان ٹیموں کے خلاف ہمیں سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا۔
ایشیائی ٹیمیں زیادہ مشکلات نہیں دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے اس فار میٹ میں ٹورنامنٹ میں شریک آٹھوں ٹیمیں راؤنڈ میچوں کے بعد کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کریں گی ‘ اصل مقابلہ ہی اسی مرحلے سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑی مالی حالات کیوجہ سے سخت پریشانی کا شکار ہیں اور ان سے ہم اس ٹور نامنٹ میں کس طرح اچھی کارکردگی کی توقعات وابستہ کر سکتے ہیں، عمر ایسوسی ایٹ کے ندیم عمر نے قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا اعلان کیا ہے جس کا پوری ٹیم خیر مقدم کر تی ہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.