بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نس بندی آپریشن سے14 خواتین کی ہلاکت، ادویات میں زہریلے مادے تھے،ریاستی وزیر صحت امر اگروال کی تصدیق
پیر 24 نومبر 2014 14:16
نئی دہلی / بلاسپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر صحت امر اگروال نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نس بندی کے آپریشن کے بعد مرنے والی خواتین کو جو دوائیں دی گئیں تھیں ان میں زہریلے مادے تھے۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کے وزیر صحت امر اگروال نے کہا ہے کہ تحقیقات سے یہ پتہ چلا ہے کہ ان دواوٴں میں زنک فوسفائڈ ملا ہوا تھا جو کہ چوہے مارنے والی دواوٴں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ رپورٹ پولیس کو سونپ دی گئی ہے اور اب وہ ان کی بنیاد پر کارروائی کرے گی۔انھوں نے مزید کہاکہ ہماری دواوٴں میں زہریلے مادوں کا پایا جانا افسوسناک ہے۔ یہ ملک کے لیے ایک چیلنج ہے۔اس معاملے میں آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کے علاوہ دوا بنانے والی دو کمپنیوں کے مالکان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ڈاکٹر اور دوا کمپنیوں کے مالکان نے کسی بھی غلطی یا لاپروائی سے انکار کیا ہے۔
تاہم ابھی تک موت کی وجوہات واضح نہیں ہیں کیونکہ ابھی تک پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار جاری ہے۔اس ماہ کے اوائل میں ایک ڈاکٹر نے اپنے ایک معاون کے ساتھ ریاست میں حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے دو کیمپوں میں 130 خواتین کی نسبندی کا آپریشن کیا تھابہت سی خواتین کی حالت نازک ہو جانے کے بعد انھیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیابلاسپور میں لگنے والے کیمپ میں آپریشن کروانے والی 14 خواتین ہلاک ہوئیں جبکہ ایک دوسرے کیمپ کی ایک خاتون جانبر نہ ہو سکیں۔ان آپریشن کے بعد سو سے زیادہ خواتین کو ریاست کے مختلف ہسپتالوں میں صورت حال بگڑنے کے بعد داخل کیا گیا۔بھارت میں خواتین میں ٹیوبکٹومی اور مردوں میں ویسکٹومی یعنی نس بندی کا آپریشن عام اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والے لوگوں کو نس بندی کے لیلانے والے ہر شخص کے لیے پیسے دیے جاتے ہیں۔نس بندی کرانے والوں میں زیادہ تر خواتین ہوتی ہیں جو عام طور پر غریب ہوتی ہیں اور انھیں نسبندی کرانے کے لیے پیسے دیے جاتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.