ملکی دفاع میں آئی ایس آئی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہی ہے، پاکستان کی دفاعی لائن پرفخر ہے، آئی ایس آئی دفاعی لائن کا پہلا حصار ہے ،آئی ایس آئی کے جوانوں کی پاکستان کے دفاع کے لیے دی گئی قربانیاں قابل تعریف ہیں
وزیر اعظم نواز شریف کی ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات میں گفتگو
پیر 24 نومبر 2014 15:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع میں آئی ایس آئی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہی ہے، پاکستان کی دفاعی لائن پرفخر ہے، آئی ایس آئی دفاعی لائن کا پہلا حصار ہے ،آئی ایس آئی کے جوانوں کی پاکستان کے دفاع کے لیے دی گئی قربانیاں قابل تعریف ہیں، وہ پیر کو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینیٹ جنرل رضوان اختر سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔
پیر کو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں آپریشن ضرب عضب سمیت آئی ڈی پیز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں ملکی سلامتی کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔(جاری ہے)
ملکی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے آئی ایس آئی کے پیشہ وارانہ امور، آپریشن ضرب عضب ، آپریشن خیبرون، کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری سمیت ملک کو درپیش چیلنجزز، پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
ڈی جی آئی ایس آئی نے خفیہ اداروں کی کامیابیوں کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نوازشریف نے آئی ایس آئی کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع میں آئی ایس آئی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہی ہے ،پاکستان کی دفاعی لائن پرفخر ہے، آئی ایس آئی دفاعی لائن کا پہلا حصار ہے ۔آئی ایس آئی کے جوانوں کی پاکستان کے دفاع کے لیے دی گئی قربانیاں قابل تعریف ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.