پختونخواہ کا مفاد پہلے، کالاباغ ڈیم پر قائل کرنے کی ہر کوشش کرینگے: چودھری پرویزالٰہی
پیر 24 نومبر 2014 19:20
لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت خیبرپختونخواہ صوبہ کے مفاد کو سب پر اولیت دیتی ہے، کالاباغ ڈیم پر اے این پی کی قیادت کے علاوہ دوسرے صوبوں کے تحفظات اور غلط فہمیاں دور اور انہیں قائل کرنے کی ہر کوشش کرینگے، اس کیلئے ان کے پاس بھی جائیں گے، ہماری جماعت اور ہم اس مسئلہ پر سیاست کے یکسر کیخلاف ہیں، اسفند یار ولی کے اور ہمارے بزرگوں میں مثالی تعلقات تھے جنہیں متاثر نہیں ہونے دینگے۔
انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ہم کالاباغ ڈیم بنانے کی بات کسی ایک صوبہ نہیں بلکہ پورے ملک کے مفاد میں کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کے غریب عوام کو چوبیس گھنٹے 3 روپے فی یونٹ بجلی اور آبپاشی کیلئے وافر پانی مل سکے جس سے موجودہ اراضی بنجر ہونے سے بچ جائے گی اور تھر، تھل اور چولستان سمیت چاروں صوبوں میں بنجر زمینیں بھی آباد ہوں گی جس سے نہ صرف غریب کسان، محنت کش، صنعتی مزدور بلکہ صوبے اور اس کے نتیجہ میں پاکستان خوشحال ہو گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.