عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت مزید کم ہوکر 60 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان،

اوپیک نے تیل کی پیداوار میں کمی نہ کی توتیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک گر جائے گی ، ماہرین

پیر 24 نومبر 2014 22:34

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں می کمی کا رجحان پیر کو بھی جاری رہا  اوپیک نے تیل کی پیداوار میں کمی نہ کی توتیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک گر جائے گی۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق تیل کی خرید وفروخت کی بڑی برطانوی کمپنی کی قیمتوں میں جون سے لے کر اب تک 34 فی صد کمی آئی ہے جو گزشتہ 4 سال کی کم ترین سطح 76.76 ڈالر تک پہنچ گئی اور اگراوپیک نے اپنے ویانا میں ہونے والے اجلاس میں اس میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کا اعلان نہ کیا تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آجائے گی۔

کچھ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار میں 5 لاکھ بیرل یومیہ کمی سے مارکیٹ پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا تاہم اوپیک کو چاہئے کہ کم از کم 10 لاکھ بیرل یومیہ تک کی کمی کا اعلان کرے۔

متعلقہ عنوان :